Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چوہدری پرویز الٰہی

Now Reading:

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چوہدری پرویز الٰہی
چوہدری پرویز الٰہی

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چوہدری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمارے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کیلئے رکھا ہے اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ آفس میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب میں مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا اقلیتوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں کچی آبادیوں میں مقیم مسلمانوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، وہاں اقلیتوں کو بھی مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے، اسکے علاوہ ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویز الٰہی کے کھیل

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور اقلیتی برادری کے اراکین اسمبلی کے حلقوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور میری نیک نیتی سے کوشش ہے کہ آپ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر