Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف نے پنجاب کیلئے خون پسینہ ایک کر کے کام کیا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

شہباز شریف نے پنجاب کیلئے خون پسینہ ایک کر کے کام کیا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کیلئے خون پسینہ ایک کر کے کام کیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملک سے مہنگائی کو ختم کررہے تھے، نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں لوگوں کے پاس روزگار تھا لنگر خانے نہیں، شہبازشریف نے پنجاب کیلئے خون پسینہ ایک کر کے کام کیا اور تم نے پنجاب کو ویران کر دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنے دور میں شروع کیا گیا ایک منصوبہ دکھا دیں، عمران خان سیاسی دہشت گرد ہے، اگر تم نے چوری نہیں کی تو جواب دو، عمران خان نے الیکشن کمشنر کو خلاف فیصلے پر گالی دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ 4سال ملک پر مسلط رہنے کے باوجود کہتا ہے میرے پاس اختیار نہیں تھا، عمران خان نے خانہ کعبہ کی عکس کی گھڑی بیچ دیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کیخلاف خبر لگوائی، ڈیلی میل نے معافی مانگی۔ پوچھتے ہیں گیس کیوں نہیں، تم اور تمہارے مافیا نےگیس نہیں خریدی۔

‘گزشتہ 8ماہ سے معیشت سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں’

اس سے قبل وفاقی  وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ نے ریاست اور سیاست کا دوبارہ بیڑا اٹھایا، گزشتہ چند سالوں میں قوم کا مزاج بگاڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایا گیا، معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کردیا گیا۔

وفاقی  وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے معیشت سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانے کیلئےدن رات محنت کررہے ہیں۔

خواجہ آصف کہا کہ فراڈیے لیڈرز کے پیچھے چلنا شروع ہوجائیں تو عذاب آتے ہیں، ہمیں بد نام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ سیلاب کے باعث کروڑوں لوگ متاثر ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سے برطانوی اخبار نے معافی مانگی۔ رانا ثناء اللہ پر جھوٹے کیسز بنائےگئے، قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر