Advertisement
Advertisement
Advertisement

تکنیکی اعتبار سے ہم ڈیفالٹ کر چکے ہیں، شوکت ترین

Now Reading:

تکنیکی اعتبار سے ہم ڈیفالٹ کر چکے ہیں، شوکت ترین

شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ تکنیکی اعتبار سے ہم ڈیفالٹ کر چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے بول نیوز کے پروگرام “تبدیلی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کو منجمد کیا تو 1998 سے بڑی تباہی ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مارکیٹس میں ڈالر دینا بند کردیے، ڈالر کی غیراعلانیہ قیمت 265 روپے تک پہنچ چکی ہے، تکنیکی اعتبار سے ہم ڈیفالٹ کر چکے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی قیمت بڑھ جائے گی، مہنگائی مزید بڑھے گی۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ مقامی صنعتیں بند ہورہی ہیں، دوست ممالک بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم مستحکم ممالک سے بات کریں گے۔

امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کی تباہی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ترقی کرتی ملکی معیشت کی تباہی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے ہیں۔

Advertisement

چند روز قبل سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مختلف مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی کے اعداد و شمار سماجی میڈیا پر جاری کر دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی تا اکتوبر 2022 کے فروخت اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 46 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی سالانہ 22 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ کی فروخت 23 فیصد سالانہ کمی کا شکار ہو چکی ہے جبکہ ورکرز کی ترسیلات زر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہوئی ہے اور پاور ڈسپیچ بھی 10 فیصد کم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر کی اکتوبر کی فروخت میں 46 فیصد کمی واقع ہوئی تھی جبکہ ڈسکاؤنٹ کی شرح 16 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

  سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملکی معیشت ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکی ہے، فرخ حبیب

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر