
پنجاب میں سیاسی ہلچل؛ وزیر اعظم کی آصف زرداری اور نواز شریف سے مشاورت
وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کی صورتحال پر سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے مشاورت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جاری آئینی بحران کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا۔
نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف گورنر کی جانب سے انتہائی اقدام سے گریز کا مشورہ دے دیا۔
مزید پڑھیں؛ ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور قائد مسلم لیگ نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر انتہائی اقدام سے فی الحال گریز کیا جائے تاہم کوئی بھی حتمی فیصلہ پارٹی کی مشاورت کے بعد کیا جائے۔
اس موقع پر حکومت کی جانب سے قانونی راستہ اختیار کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News