Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے23 اضلاع کو سیلاب نے بُری طرح متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ 

Now Reading:

سندھ کے23 اضلاع کو سیلاب نے بُری طرح متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ 

  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے 23 اضلاع  کو سیلاب نے بُری طرح متاثر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یواین ریزیڈنٹ اینڈ ہیومنیٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سندھ کی سیلاب کی موجودہ صورتحال  پر بات چیت کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے 23 اضلاع  کو بارش اور سیلاب کی آفت نے بُری طرح متاثر کیا ہے، 557 پکے گھر اور 13 لاکھ کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گھروں کی تعمیر کے لیے 570 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی تباہ شدہ سڑکوں کے لیے 16.52 بلین، اسکولوں کے لیے 97.848 بلین اور آبپاشی  کے لیے 21.93 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واٹر اینڈ سینیٹیشن  کے لیے 9.87 بلین روپے اور لوکل گورنمنٹ کی سینیٹیشن اور واٹر اسکیم کی بحالی کے لیے 53054 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

 اس موقع پر مطابق یواین ریزیڈنٹ اینڈ ہیومنیٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس نے کہا کہ ڈونر کانفرنس  کے ذریعے سندھ کے متاثرین  کی بحالی  کے لیے اچھی مدد کی توقع ہے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا  کہ یو این 10 جنوری کو جینوا میں ڈونر  کانفرنس منعقد کر رہی ہے جبکہ کانفرنس میں سندھ حکومت اپنا کیس بھی پیش کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پی اینڈ ڈی کو کانفرنس کے لیے سندھ میں متاثرین  کی بحالی کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ملاقات میں چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، پی ایس سی ایم، سی ای او اور پیپل ہائوسنگ کمپنی شامل تھے جبکہ اقوام متحدہ  کے وفد میں یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ  ریپریزینٹیٹیو مسٹرنٹ اوسٹ بے، عمران  لغاری اور عامر خان بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر