پاکستان کے ساتھ ایک بہت بڑی سازش ہوئی ہے، اسلم اقبال
پنجاب کے سینئر وزیر و پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایک بہت بڑی سازش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کروائے گئے ہیں۔
اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک بہت بڑی سازش ہوئی ہے جس میں شہباز شریف اور آصف زرداری کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 7 ماہ میں 6 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، اس سے پتا چل رہا ہے کہ ملک کس بدحالی سے گزر رہا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ شجاعت حسین اگر ہم سے ہاتھ ملا لیں تو ان کا فائدہ ہے، فواد چوہدری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
