Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کی ایس ایس جی سی کو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

Now Reading:

گورنر سندھ کی ایس ایس جی سی کو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
گورنر سندھ

گورنر سندھ کی سعودی تاجروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

گورنر سندھ کی جانب سے ایس ایس جی سی کو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران شہریوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی،گیس پریشر کو یقینی بنانے،اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا جبکہ گورنر سندھ نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی شکایات 100 فیصد درست ہیں، ہر سال سریوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا کیوں سامنا کرنا پڑتا ہے، اس مسئلہ کا دیرپا حل تلاش کیوں نہیں کیا جاتا  ہے۔

Advertisement

انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی متواتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ایم ڈی نے اپنی مجبوریاں بتائیں جسے گورنر سندھ نے مسترد کرتے ہوئے سوئی سدرن کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی وزیر مصدق ملک اور دیگر متعلقہ حکام سے بھی بات کروں گا۔

کراچی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ

سردی کا موسم شروع ہوتے ہی کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں کو چولہے میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ یا انتہائی کم پریشر کا سامنا ہے۔

لانڈھی، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد کو گیس کی فراہمی گزشتہ روز سے مکمل طور پر معطل رہی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن گیس کی غفلت ، عوام مزید مشکلات سے دوچار

گیس لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہونے والے دیگر علاقوں میں سرسید ٹاؤن، نیو کراچی، ناگن چورنگی، اورنگی ٹاؤن، ریلوے کالونی، راشد منہاس روڈ، فیڈرل بی ایریا، گڈاپ اور کاٹھور شامل ہیں۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ گیس بہت کم وقت سے فراہم کی جارہی ہے جس کے باعث کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گیس کی طلب 1250 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) صوبے کو 900 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم گیس فراہم کر رہی تھی۔

اس سے قبل نومبر میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا تھا کہ گیس اور بجلی کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ مسائل حل کرے۔

 امتیاز احمد شیخ نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک کو خط لکھ کر گیس اور بجلی کی تقسیم اور اس کے مطالبات کی تکمیل میں ’سندھ کے ساتھ ناانصافی‘ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر