چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم کپتان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور ٹیکنیکل پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا ہے۔
Advertisementپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات۔ سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور ٹیکنیکل پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا pic.twitter.com/2APuWVXafb
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 1, 2022
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہوگی جبکہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں دے دی ہے۔ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 1, 2022
ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے جبکہ عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔
ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔.غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے. عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 1, 2022
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا، اپوزیشن کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ بات کرنے سے قبل اسمبلی کے رولز آف بزنس کا مطالعہ کر لیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرلیں، پہلے کی طرح پھر ناکامی ہوگی جبکہ پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی مار پڑے گی۔
اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرلیں، پہلے کی طرح پھر ناکامی ہوگی۔پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی مار پڑے گی۔اپوزیشن جاگتے میں خواب دیکھ رہی ہے. یہ تحریک عدم اعتماد کا شوشہ تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن ان کے پاس ممبر ہی پورے نہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 1, 2022
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اپوزیشن جاگتے میں خواب دیکھ رہی ہے جبکہ یہ تحریک عدم اعتماد کا شوشہ تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن ان کے پاس ممبر ہی پورے نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
