Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی توانائی بچت پلان کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

قومی توانائی بچت پلان کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
توانائی

قومی توانائی بچت پلان کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

قومی توانائی بچت پلان کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بلایا گیا ہے جس میں وفاقی وزراء سمیت تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

دوران اجلاس وفاقی کابینہ قومی توانائی بچت پلان کا جائزہ اور منظوری دے گی  جبکہتوانائی ڈویژن کی جانب سے پلان پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

خیال رہے کہ وفاق کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے امپورٹ بل میں نمایاں اور واضح کمی کی منصوبہ بندی، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سمیت نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا بھی پلان کا حصہ ہے۔

Advertisement

وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر قومی توانائی بچت پلان پر عملدرآمد کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اسی منصوبے کے تحت وزرائے اعلی کو بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت  دی گئی ہے۔

حکومت توانائی کے شعبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں توانائی کے شعبے میں مختلف اصلاحات متعارف کرانے، اسٹاک اور گردشی قرضہ کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ماحول دوست توانائی کی ضرورت ہے، مصدق ملک

اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری توانائی کے مسائل کا قابل عمل حل نکالیں۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قرضے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے کو مالی  طور پر مستحکم کیے بغیر ملک کی اقتصادی ترقی نہیں کی جا سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر