
شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کیلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسائل اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔
جب معاشی بحران بڑھنےلگتا ہےتو یہ آڈیو لیک کردیتےہیں۔بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا300روپےکلوپیازاور200روپےکلوٹماٹر،غریب کھائےگاکیا۔ زرعی ملک غذائی قلت سےدوچارہوسکتاہےPDMکےلیےعوام کےآگےہتھیارڈالنےکاآخری موقع ہے۔امپورٹس پرپابندی،ترسیلات کم،ڈالر نایاب،الیکشن واحدحل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 8, 2022
انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے۔ حکومت نے دیر کی تو گاڑی ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت میں نے جے آئی ٹی پر اہم ذمہ داری آگئی ہے، کیونکہ ادارے اور عدلیہ ہی اہم ہیں۔
‘بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا’
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 300 روپے کلو پیاز اور 200 روپے کلو ٹماٹر،غریب کھائے گا کیا، زرعی ملک غذائی قلت سے دوچار ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لیے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے۔ امپورٹس پر پابندی، ترسیلات کم، ڈالر نایاب، الیکشن واحد حل ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ 4 روز کے لیے عمرہ پر آیا ہوں کیو نکہ سب کچھ یہیں سے ملتا ہے۔
‘پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوچکی ہے’
چند روز قبل سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ الیکشن پہلے ہوں یا بعد میں لیکن پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ عمران خان کو اندازہ ہےکہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسلہ نہیں ہے لیکن ہمارا اصل مقصد تباہ حال معیشت کو بچانا ہے ۔
اس سے قبل انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان اسمبلی توڑے گا اور ضرور توڑے گا، ورنہ جنرل الیکشن کی تاریخ دے دیں، ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News