
چین میں پھیلنے والے نئے کورونا ویرئینٹ کا پاکستان آنے کا خطرہ
چین میں تیزی سے پھیلنے والے نئے کورونا ویرئینٹ کا پاکستان آنے کا خطرہ بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی حکام نے خبر دار کیا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن اوپن ہونے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں ویرئینٹ آنے کا خطرہ موجود ہے۔
مزید پڑھیں: چین میں کورونا کی نئی لہر، 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ
این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرئینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ماضی میں بھی نئے ویرئینٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کرلیا گیا۔
این سی او سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث پاکستان میں کورونا کا نیا ویریئنٹ پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف7 اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا
این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہے جبکہ 95 فی صد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News