قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 10 روز میں اہم ریاستی، سیاسی، معاشی میٹنگز اور فیصلے ہوجائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہوگیا ہے، ڈالر انٹر بینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30 روپے کا فرق ہے، ریزرو 5 ارب ڈالر سے کچھ زیادہ رہ گئے ہیں۔
وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پرپھنسی ہوئی ہے۔PDMکوالیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اورپڑیں گےPDM اندرونی توڑپھوڑکاشکارہےملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکاہےعوام کانام ہی ریاست ہےعوام تباہی اوربربادی کےدہانےپرپہنچ گئےہیں۔اسٹیبلشمنٹ اورعوام کاچولی دامن کاساتھ ہے۔اب خاموش تماشائی نہیں رہاجاسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 27, 2022
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آٹے کا قحط گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے عملے کو اسلام آباد میں محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔
وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پر پھنسی ہوئی ہے
انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پر پھنسی ہوئی ہے، پی ڈی ایم کو الیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اور پڑیں گے، پی ڈی ایم اندرونی توڑ پھوڑ کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکا ہے، عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا۔
آئی ایم ایف اور اسحاق ڈار میں نویں جائزے کے مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار
دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور اسحاق ڈار میں نویں جائزے کے مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو مطالبات پر عملدرآمد کے لیے تین ہفتوں کا وقت دے دیا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی صنعتوں پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کرنے کی شرط
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس اور بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ کم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے مطالبات میں لچک کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس سیکٹر کا 14 سو ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم
ذرائع مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہیں، حکومت کو آئی ایم ایف مطالبات کو تسلیم کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے معاشی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
