Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر شازیہ مری کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل

Now Reading:

وفاقی وزیر شازیہ مری کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل
شازیہ مری

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل سامنے آگیا۔

اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کو ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر گوئبلز ایوارڈ ملنا چاہیے۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کے دور میں گوگی امیر جبکہ عوام غریب ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ نے نیب کے ذریعے معیشت کا ستیاناس کردیا تھا، عمران خان کے احتساب نے صنعت کاروں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا محل ریگیولرزئیز اور غریبوں کی جھونپڑیوں کو مسمار کیا، نیازی صاحب شکر کرو نیب قوانین بدل دیئے گئے ہیں ورنہ 90 دن حراست میں رہنا پڑتا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک جس تیزی سے نیچے جا رہا ہے اس کے اثرات تمام اداروں پر پڑیں گے، ہماری برآمدات میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے، اس وقت سب سے زیادہ پریشان کاروباری طبقہ ہے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی خاموشی پر مجھے حیرت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کی پالیسی ہم نے ہی بنائی تھی جس کا ایک پہلو ملٹری اور دوسرا معیشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کسانوں نے ریکارڈ منافع کمایا اور ہمارے ہی دور میں پاکستان کی ریکارڈ برآمدات ہوئی تھیں، کسانوں کے پاس پیسہ آیا تھا، بے شمار موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں، ہمارے آخری مہینے میں 27 فیصد صنعتی ترقی ہوئی تھی جو آج صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے کہہ رہا ہوں آواز بلند کریں، ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے، اگر آواز بلند نہیں کریں گے ہم تو سب اس کے ذمہ دار ہونگے، عدلیہ کو بھی آواز اٹھانی چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دو جماعتیں 30 سال سے اقتدار میں بیٹھی ہوئی ہیںِ، ملک پر قرضے ان کی وجہ سے چڑھے، جن کی اب قسطیں دینی ہیں، ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے اور روپیہ نیچے آرہا ہے، ملکی استحکام کے بغیر روپے کی قدر میں اضافہ نہیں ہو سکتا، بیرونی ادائیگیاں ڈالر میں ہونی ہیں، ڈالر دن بدن اوپر جاتا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی، کسی کو ہم پر اعتماد نہیں رہا، موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہیں کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے تو سب سے پہلے معیشت متاثر ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر