 
                                                                              خالد خورشید نے کہا ہے کہ نرسنگ صحت کے شعبے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ہیلتھ ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ صحت کے شعبے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس پر صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے میں نرسنگ باڈی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کے شعبے میں مہارت رکھنے والے بڑے اداروں کو گلگت بلتستان راغب کرنے کیلئے صوبائی حکومت بھرپو ر اقدامات کرے گی تاکہ گلگت بلتستان میں بی ایس این نرسز کی تربیت کا آغاز کیا جاسکے۔
خالد خورشید نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ نرسنگ کالج اور الائیڈ ٹریننگ کے حوالے سے مہارت رکھنے والے اداروں کیلئے 10دنوں میں ای او آئی کا اشتہار جاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو مکمل طور پر فعال کیا ہے، نئے فعال شدہ ہسپتالوں میں آپریشن و علاج و معالجے کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مزید ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی تعیناتی عمل میں لائیں گے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈائیلاسسز مشینوں کی خریداری میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ ڈئیلاسسنر مشینوں کی خریداری کا عمل مکمل کریں۔
خالد خورشید نے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبے کے ہسپتالوں میں پی جی شپ شروع کیا گیا ہے، جلد ہاؤس جاب بھی شروع کیا جائے گا جس سے ہسپتالوں میں بہتر سہولیات میسر آئیں گے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ صوبے کے میڈیکل کالج کے کلاسوں کے اجراء کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 