Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کی وزیراعظم تنویرالیاس کو مبارکباد

Now Reading:

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کی وزیراعظم تنویرالیاس کو مبارکباد

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور تنویر الیاس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں جانبدار الیکشن کمیشن کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

‘عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت بن چکے ہیں’

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ عمران خان آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت بن چکے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کشمیر الیکشن کے نتائج سے پی ڈی ایم  کو عوام کے موڈ کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا۔

Advertisement

Advertisement

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پوری اسٹیٹ مشنری اور پیسہ لگا کر بھی برُی شکست سے دو چار ہونا پڑا، آج عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت بن چکے ہیں، امپورٹڈ سرکار کے لیے ایک خطرناک کھلاڑی اور عوام کا لاڈلا۔

فواد چوہدری

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ اکتیس سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، وفاقی حکومت نے کیا نہیں کرلیا افسران لگائے، پیسہ ڈالا، دباؤ ڈالا گیا اور یہ ہیں ان انتخابات کے نتائج، تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ دونوں جماعتیں اس بوجھ میں دب چکی ہیں۔

اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ کوئی جگہ بچ تو نہیں گئی پاکستان میں جہاں کپتان نے اس امپورٹڈ حکومت کا سیاسی جنازہ نا نکالا ہو؟

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں میدان مارلیا

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں میدان مارلیا۔

 آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے اب تک 32 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ پیپلزپارٹی 13 اور مسلم لیگ (ن) صرف 9 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے اور 9 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے 1867 پولنگ اسٹیشنز اور 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے اور 547 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 406 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر