
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسداد اسمگلنگ کے لیے تمام ادارے اور محکمے باہمی تعاون بڑھائیں۔
مزید پڑھیں؛ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف میں بہت ناپسند کیا جاتا ہے، مزمل اسلم
اسحاق ڈار نے کہا کہ کرنسی، یوریا اور گندم کی اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد اسمگلنگ کے لیے بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس باقاعدہ منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ادارے معاشی استحکام کیلئے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے روڈ میپ بنائیں، اسحاق ڈار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News