عدم اعتماد کا نتیجہ 2 سے 3 روز میں آجائے گا، خواجہ آصف
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا نتیجہ 2 سے 3 روز میں سامنے آجائے گا۔
خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو جب ضرورت ہوتی تھی اسمبلی آتے تھے، جس محسن نے سہارا دیا اس کو بھی برا بھلا کہتے ہیں، اپنے محسنوں سے متعلق ایسے الفاظ گھٹیا پن ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کا گھیرا ان کے گرد تنگ ہو رہا ہے، عدلیہ اور ای سی پی ان کی مرضی سے کام کرے تو ان کو پسند ہے۔
انکے پاؤں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے
خواجہ آصف نے کہا کہ عدم اعتماد کا نتیجہ 2 سے 3روز میں آجائے گا، ان کے پاؤں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ عمران خان نے کھیلا، جس نے آپ پر احسان کیا ہو اور آپ احسان فراموشی کریں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ توشہ خانہ میں ہر روز نیا انکشاف ہو رہا ہے، یہ سمجھتے ہیں قوم بھاڑ میں جائے ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
آصف زرداری کی ہدایت کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے۔
چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ
تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔
‘گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس پرویز الہٰی کو بجھوا دی’
گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بجھوا دی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے بدھ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ممکنہ اقدام کو روکنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
