Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں رواں سال مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم

Now Reading:

پاکستان میں رواں سال مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم

پاکستان میں رواں سال مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آٹا، مرغی، گوشت، انڈے، دالیں آلو پیاز، ٹماٹر سب کچھ مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک مہنگا ہوا، باسمتی چاول 40 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، بیف 100 روپے، مٹن 400 روپے اور زندہ مرغی کا گوشت 110 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔

 ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ تازہ دودھ 60 روپے فی لیٹر، دہی 60 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے جبکہ ایک سال میں انڈے 100 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے ہیں۔

ڈھائی  کلو گھی کا ڈبہ 395 روپے تک مہنگا ہوا ہے جبکہ دال مسور 90 روپے، دال مونگ 90 روپے، دال ماش 125 روپے اور دال چنا 90 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ہے۔

Advertisement

آلو کی قیمت میں 50 روپے، پیاز کی قیمت میں 210 روپے، ٹماٹر کی قیمت میں 110 روپے، لہسن 100 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال میں نمک کا پیکٹ 15 روپے تک مہنگا ہوا ہے جبکہ چائے کا پیکٹ 163 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر