Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا، شیخ رشید

Now Reading:

جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا، شیخ رشید
شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پپر خود کلہاڑی مارے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی فائنل تاریخ دے گا اور 560 قومی اور صوبائی اراکین کے مستقبل کافیصلہ کریں گے ۔

Advertisement

جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا

انہوں نے کہا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزیراعلیٰ اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں اور اب جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا۔

ملک کو دیوار سے نہ لگائیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 250 روپے کا ڈالر نایاب ہوگیا ہے  جبکہ آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا ہے تاہم عمران خان کو دیوارسے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار کیساتھ لگا کر نااہل کروانا چاہتی ہے، شیخ رشید

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ آج وزیر پٹرولیم اور وزیر خارجہ روسی تیل پے آمنے سامنے ہیں جبکہ مفتاع اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کررہے ہیں۔

بعدازاں بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انکا 2 نکاتی ایجنڈا ہے اور اس ایجنڈے کو عمران خان نہیں مانے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت عوامی رائےعامہ عمران خان کےساتھ ہے اور 30 دسمبر سے پہلے اسمبلیاں نہیں توڑیں تو عمران خان کی ساخت متاثر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فراری حکومت کو پتا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں اور اب جوبھی ہونا ہے 10 سے 12 گھنٹوں میں ہوجائےگا۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک کہا تھا کہ بارڈر کی صورت حال خراب ہو رہی ہے، ملک معاشی طور پر ڈوب رہا ہے، سیاست میں دروازے بند نہیں ہو سکتے، اس وقت سیاسی عدم استحکام ہے، اگر مذاکرات میں کامیابی آنی ہے تو یہی ہفتہ ہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان تو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، چاہے نواز شریف کو بلا لو لیکن الیکشن کراؤ۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ عمران خان کو الگ کرنے سے عدم استحکام دور نہیں ہوگا، استحکام کیلئے الیکشن کرانے ہونگے، شیخ رشید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر