
پی ٹی آئی ارکان کا 28 دسمبر کو استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے 28 دسمبر کو اسپیکر چیمبر میں استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی طرف سے استعفوں قبول کرنے سے گریز کی پالیسی اپنا لی گئی ہے۔
پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ پھر لٹک گیا#ImranKhan #BOLNews pic.twitter.com/s3pD6E6IrB
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 26, 2022
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر آج شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے لئے گڑھی خدابخش روانہ ہوجائیں گے اور 27 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ 28 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی پارٹی کے خدابخش میں اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ 28 دسمبر کی رات یا 29 دسمبر کو اسپیکر آپس اسلام آباد آئیں گے اور ایک ہفتے کے لئے آسٹریلیا انٹرنیشنل سسپیکرز یونین کانفرنس میں چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کو اسپیکر نے الگ الگ استعفوں کی تصدیق کے لئے بلانے کا کہہ دیا ہے، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان کے ارکان الگ الگ آئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 28 دسمبر کو پی ٹی آئی ارکان آئے تو استعفوں کی تصدیق کا عمل نہیں ہوسکے گا، ایک تو اسپیکر 28 دسمبر کو شہر سے باہر ہوں گے اور دوسرا ارکان کو الگ الگ آنے کا ابھی وقت نہیں دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق ارکان کے استعفوں کی تصدیق تب ہی ہوگی جب انہیں مقررہ تاریخ پر اسپیکر الگ الگ بلائیں گے۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ، اسپیکر نے پالیسی تیار کرلی
دوسری جانب تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پالیسی تیار کرلی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے 123 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گیارہ ارکان کے استعفے قبول کرنے کے وقت اپنے ہی اختیار کئے گئے طریقہ کار سے انحراف کی پالیسی تیار کی ہے۔
تیار کردہ پالیسی کے مطابق پی ٹی آئی کے 123 ارکان استعفے منظور کرانے آئے تو انہیں اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھ کر دینا ہوگا کہ کن حالات میں اور کن وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہے ہیں بتانا ہوگا۔
ماضی میں جب اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے گیارہ ارکان کے استعفے قبول کیے تھے تو ایسا کوئی عمل نہیں کیا تھا جبکہ وہ گیارہ قبول کئے گئے ارکان کے استعفوں میں سے کوئی ایک بھی ہاتھ سے لکھا ہوا نہیں تھا۔
ان 11 قبول کیے گئے استعفے کمپیوٹر سے نکالے گئے پرنٹ پر دستخط شدہ تھے اور اسپیکر نے ان ارکان کو اپنے سامنے تصدیق کے لئے بلائے بغیر استعفے قبول کئے تھے۔
ان استعفوں کی وجوہات کا کوئی پیپر اسپیکر آفس میں موجود نہیں تاہم پی ٹی آئی ارکان ایک ساتھ کل اسپیکر چیمبر آئے تو انہیں ایک ایک کرکے اسپیکر کے پاس جانے کا کہا جائے گا اور اگر پی ٹی آئی ارکان ایک ایک کرکے اسپیکر کے پاس نہ گئے تو استعفوں کی تصدیق کا عمل موخر کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News