Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خدشہ

Now Reading:

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خدشہ
انتخابات

حکومت نے اسلام آباد کی یونین کونسلز میں مزید اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسلز میں مذید اضافے کے لیے وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے جس میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کی منظوری دی گئی ہے جو موجودہ آبادی کے لحاظ سے 125 یونین کونسلز بنتی ہیں۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن کو فوری طور پر منقعد کیا جائے، حافظ نعیم

اس سے قبل 22 جون 2022 کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کی بناء پر مؤخر ہوگئے تھے جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل:

اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے خدشے کے متعلق  رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ اب امپورٹڈ حکومت اسلام آباد مقامی حکومت الیکشن سے بھاگنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسکے علاوہ فواد چوہدرہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مکمل شکست کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت یونین کونسلز کی تعداد میں ردوبدل کا پروگرام بنا رہی ہے، اس کا مقصد صرف الیکشن روکنا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن چاہے بلدیاتی ہو یا عام انتخابات چوروں کا ٹولہ عوام میں جانے سے راہ فرار اختیار کرے گا کیونکہ ان کو معلوم ہے عوام انکو انتخابات میں بری طرح مسترد کردے گے۔

Advertisement

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کا لوگو جاری

 پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لئے با ضابطہ لوگو جاری کر دیا  ہے جس کا بنیادی تھیم ”بدلو اسلام آباد،کپتان کے سنگ” رکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے لوگو میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ فیصل مسجد کو خوبصورت انداز میں دیکھایا گیا ہے اور لوگو سبز اور سرخ رنگوں کے امتزاج سے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر

Advertisement

بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی امیدوار نئے لوگو کو استعمال کریں گے اور پی ٹی آئی امیدوار بینرز ،پوسٹرز،پینا فلیکس میں نئے لوگو کو استعمال کر یں گے ۔

خیال رہے کہ  وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کیلئےپولنگ 31 دسمبر کو ہوگی جو کہ  24 دسمبر کو ہونی تھی۔

بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ممکن نہیں

اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ممکن نہیں، پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ قانون کے باوجود آئینی اختیار استعمال کریں گے جب کہ اسلام آباد ، کراچی اور آئندہ ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پائلٹ ٹیسٹ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر