Advertisement
Advertisement
Advertisement

شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کا کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے 2 کڑوڑ سے زائد کا عطیہ

Now Reading:

شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کا کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے 2 کڑوڑ سے زائد کا عطیہ
شنگھائی میونسپل گورنمنٹ

شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کا کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے 2 کڑوڑ سے زائد کا عطیہ

شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے 2 کڑوڑ 17 لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان سے ان کے دفتر میں قونصل جنرل چین نے ملاقات کی۔

Advertisement

ملاقات کے دوران ایڈ منسٹریٹر کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل چین نے شنگھائی کے شہریوں اور شنگھائی میونسپل گور نمنٹ کی جانب سے کراچی کے انفرا اسٹر کچر کے لئے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور شنگھائی سسٹر سٹی ہیں۔ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے لئے محبت اور بھائی چارگی رکھتے ہیں۔

کراچی اور شنگھائی کراچی کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے

سیف الرحمان نے کہا کہ کراچی اور شنگھائی کراچی کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے، شنگھائی کی میونسپل گور نمنٹ کی جانب سے دی گئی رقم کراچی کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد کراچی کا انفرا اسٹر کچر خراب ہوا ہے، شنگھائی کے شہریوں اور بلدیہ کی طرف سے یہ ایک تحفہ ہے۔

مزید پڑھیں: تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہر کیلئے کام کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے چین کی ٹیکنیکل سپورٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو حاصل رہے گی۔

قونصل جنرل چین کی ایڈمنسٹریٹر کراچی کو چین کے دورے کی دعوت

اس موقع پر قونصل جنرل چین نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو چین کے دورے کی دعوت دی اور دوران انہوں نے کے ایم سی کی تاریخی عمارت اور کونسل ہال کا بھی دورہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر