Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی میدان میں شکست کے خوف سے چوروں کا ٹولہ بھاگ گیا، فرخ حبیب

Now Reading:

انتخابی میدان میں شکست کے خوف سے چوروں کا ٹولہ بھاگ گیا، فرخ حبیب
فرخ حبیب

بے روزگاری کے باعث چوری ڈکیتی جیسے جرائم میں اضافہ ہوگا، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں شکست کے خوف سے چوروں کا ٹولہ بھاگ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد اور ووٹ آف کانفیڈینس سے ایک بات تو کھل کر ثابت ہوگئی۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لئے ن لیگ چوروں کا ٹولہ بدترین شکست کے خوف سے بھاگ گیا ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اصل فیصلہ عوام کرتی ہے بھاگ لو کتنا بھاگو گے چاروں طرف عوام گھیر کر شکست دے گی۔

عمران خان کی تمام ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایت

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تمام ایم پی ایز کو لاہور میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Advertisement

اجلاس کے دوران عدم اعتماد پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا  اور عدم اعتماد کے معاملے کو عدالت میں لے جاسکتا ہے یا نہیں اہم قانونی مشاورت ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے، عمران خان

اس کے علاوہ عمران خان نے تحریک انصاف کی اہم قیادت کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں عدم اعتماد کے معاملے پر سینیر قیادت سے مشاورت کی جائیگی ۔

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

 آصف زرداری کی ہدایت کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے۔

Advertisement

چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

‘گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس پرویز الہٰی کو بجھوا دی’

گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بجھوا دی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے بدھ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ممکنہ اقدام کو روکنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر