
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کا موقف ہے کہ اداروں اور قوم میں یکجہتی ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف رہنما شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ نے جو خط لکھا ہے ان کو انصاف ملنا چاہیے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر ان کے مطابق ہونی چاہیے، انہوں نے جو نام لیے ہیں وہ وہی ہیں جن کے نام اعظم سواتی اور عمران خان نے لیے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News