وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مالی مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے اپنا کیس بھرپور طور پر وفاق کے سامنے رکھا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ایف سی شیئر، وفاقی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء، گیس کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے وفاقی حکام کے ساتھ اجلاس ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ہونے والی پیش رفت مثبت اور حوصلہ افزاء ہے۔
Advertisementبلوچستان کے مالی مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے ۔ہم نے اپنا کیس بھرپور طور پر وفاق کے سامنے رکھاہے۔این ایف سی شئیر وفاقی منصوبوں کے لیۓ فنڈز کے اجراء اور گیس کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے وفاقی حکام کے ساتھ اجلاس ہوۓ ہیں جو ایک مثبت اور حوصلہ افزاء پیش رفت ہے۔
— Mir Abdul Quddus Bizenjo (@AQuddusBizenjo) December 3, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
