Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں، گورنرسندھ

Now Reading:

خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں، گورنرسندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہے کہ پاکستانی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی 9ویں آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی خواتین شوٹنگ چیمئن شپ میں شرکت کی اور تقریب میں مدعو کرنے پر ایچ ای سی اور سر سید یونیورسٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بااختیار خواتین بہترین اور زندہ معاشروں کی علامت ہوتی ہے اور یہ مقابلہ خواتین کے لئے ایچ ای سی اور جامعہ سر سید کا یہ ایک مثالی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کمزور عورت اور محکوم عورت جیسے بوسیدہ بیانیہ کو دفن ہوجانا چاہئے کیونکہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین نے دنیا کے سامنے اپنا منفرد کردار منوایا ہے اور چیمپیئن شپ کے لئے مدد و معاونت فراہم کرنے پر پاک نیوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Advertisement

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک نیوی کی خدمات قابل ستائش ہیں تاہم صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر