
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ روابط اور ثقافت سے آشنائی ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سارک چارٹرڈ ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری برآمدات میں کیوں اضافہ نہیں ہو رہا ہے جبکہ ممالک میں ہماری مصنوعات کا نہ جانا ہماری کوتاہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اس خطے کے اہم ممالک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین، نوجوانوں اور صحافیوں کے وفود ہر ملک میں بھیجنے ضروری ہے جبکہ وفود کے بھیجنے سے دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آئے گی اور دنیا کے ساتھ روابط اور ثقافت سے آشنائی ضروری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین اب تجارت میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News