Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی معیشت ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکی ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

ملکی معیشت ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکی ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر ایف آئی اے میں 16 ارب کا کیس تھا، سلیمان شہباز اپنی ہی حکومت میں ملک سے فرار ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو جب بھی عدالت میں بلایا جاتا تھا وہ کہتے تھے سلیمان شہباز سب معاملات دیکھتے ہیں۔

‘امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے’

فرخ حبیب نے کہا کہ سلیمان شہباز کو منصوبہ بندی کے تحت باہر چھپایا گیا، سلیمان شہباز کو عدالتیں 3 سے 4 سال تک بلاتی رہیں، این آر او ٹو کے تحت ان کے کیسز ختم ہو گئے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی وارداتوں کا حساب اسحاق ڈار رکھتے تھے، ان لوگوں نے پاکستان کے اندر آئین اور قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔

‘مولانا فضل الرحمان بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں’

انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑ اسی شریف خاندان کا شریک ملزم تھا، ان کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے منتقل کیے گئے، مقصود چپڑاسی کی لاش دبئی میں بند کمرے سے ملی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ تفتیش کرنے والے ڈاکٹر رضوان کی بھی موت ہوئی، ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا کر اتنا دباؤ ڈالا کہ اسے ہارٹ اٹیک ہو گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔ ارشد شریف پر مقدمات درج کر کے باہر جانے پر مجبور کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر