Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہینگے، وزیراعظم

Now Reading:

دہشتگرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہینگے، وزیراعظم
وزیراعظم

ن لیگ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وعدے پر کاربند ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی

وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا، قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی، دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے۔

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ الحمدللہ! قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے بے گناہوں کا خون بہانے کا بڑا اور مذموم منصوبہ ناکام ہوگیا، عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے شہید عدیل حسین کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکار کو شہداء پیکج دینے اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر خان کو غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایت دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےاپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، آئی سی ٹی، پولیس، ایگل اسکواڈ کو سلام، دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادائیگی فرض میں شہید عدیل حسین، انکے زخمی ساتھی قوم کے ہیرو ہیں۔ بدامنی سے نجات میں ہی پاکستان کی نجات اور خوش حالی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے لواحقین کے صبر، شہید کے بلند درجات اور زخمیوں کے لئے صحت کی دعا کی۔

آصف زرداری کی مذمت

علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی اسلام آباد میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

آصف علی زرداری نے دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور انکے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر