Advertisement
Advertisement
Advertisement

روز ویلٹ ہوٹل سے پاکستانی پرچم اتار دیا گیا

Now Reading:

روز ویلٹ ہوٹل سے پاکستانی پرچم اتار دیا گیا
روز ویلٹ ہوٹل

روز ویلٹ ہوٹل سے پاکستانی پرچم اتار دیا گیا

روز ویلٹ ہوٹل سے پاکستانی پرچم اتار دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان کی ملکیت کی فروخت پر حکومت اور حکومت وزراء کے دعوے جھوٹے ثابت ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بول نے روز ویلٹ ہوٹل بیچنے کی تیاری کی خبر چلائی تو سعد رفیق نے خبر کو غلط قرار دے دیا لیکن بول اپنی خبر پر کھڑا ہے جبکہ ہوٹل سے پاکستانی پرچم بھی اتار دیا گیا۔

بعدازاں سعد رفیق نے بول کے خلاف ٹوئٹ کیا جس کے بعد بول نے ان کا مؤقف جاننے کے لیے بار بار رابطے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنا مؤقف نہیں دیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ملکیت ’روز ویلٹ ہوٹل‘ کو بیچنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

سعد رفیق کا بیان:

بول نے خبر نشر کی تھی کہ حکومت نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل بیچنے کی تیاری کر رہی ہے جس کے خلاف وفاقی وزیر سعد رفیق میدان میں آئے اور بول کے خلاف خوب زہر اگلا اور خبر کو غلط قرار دیا جبکہ ساتھ ہی افسانہ سنایا کہ مرمت کے بعد ہوٹل کا ایک حصہ کھول دیا جائے گا تاکہ اس کے ٹیکسز اور سیکیورٹی کے اخراجات میں کمی ہوسکے۔

بول اب بھی اسی اسٹوری پر اسٹینڈ کرتا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی تیاری کر رہی ہے تاہموزیر ریلوے کو دعوٰی ثابت کرنےکیلئے اپنا پلیٹ فارم پیش کردیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بول کی حقیقی صحافت کھٹکنے لگی

پاکستان کی ملکیت کی فروخت کے حوالے سے ممکنہ امکانات:

خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو اس کی مارکیٹ ویلیو سے کم قیمت پہ بیچا جائے گا جبکہ اس وقت اس ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو ایک اعشاریہ دو سے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی ہے اور ہوٹل کی فروخت کے سلسلے میں 20کروڑ ڈالرسےزائد کمیشن بھی ادا کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو بھی کم دکھائی جائے گی جو صرف سودے کی حد تک ہوگی تاہم ہوٹل پہ قرض اور بند رہنے کے سبب خسارہ دکھا کر فروختگی کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل بیچ کر حاصل ہونے والی رقم سے بھی، ملک پر موجود قرضوں کا محض، معمولی حصہ ہی ادا کیا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر