
یو این ایچ سی آر حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم مہاجرین کو تعلیم و صحت کے شعبوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کے حقوق اور ان کے مسائل پر آگہی سے متعلق میڈیا جرنلزم کے طلبہ کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جامعہ بلوچستان کے شعبہ ابلاغیات کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ورکشاپ میں صوبے کے صحافیوں کو افغان مہاجرین کے حقوق ان کے مسائل اور مہاجرین کے لیے یو این ایچ سی آر کے اقدامات سے متعلق آگہی فراہم کی گئی۔
تنظیم کے حکام نے بتایا کہ 3 لاکھ 14 ہزار مہاجرین یو این ایچ سی آر میں رجسٹرڈ ہیں جن کی فلاح وبہبود کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبے میں مہاجرین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
یو این ایچ سی آر کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کےحوالے سے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر سینئر صحافی اقبال خٹک نے مہاجرین سے متعلق رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مختلف صحافتی تکنیک کے حوالے سے بات کی ۔
ورکشاپ میں یو این ایچ سی آر کی پروٹیکشن آفیسر لیزا کڈ جوئی اور دیگر نمائندے بھی شریک تھے، اس کے علاوہ مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News