پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، مسرت چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسرت چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل ابھی بھی سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، شہباز گل کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کچھ دیر کے لیے وہ پرائیویٹ آرتھوپیڈک کے پاس چیک اپ کے لیے گئے تھے۔
ڈاکٹر شہباز گل ابھی بھی سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں. گزشتہ روز کچھ دیر کے لیے وہ پرائیویٹ آرتھوپیڈک کے پاس چیک اپ کے لیے گئے. ڈاکٹر شہباز گل کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں.
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تو ہو کر رہنا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ہم پھر عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں۔
الیکشن تو ہو کر رہنا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم پھر عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں۔ pic.twitter.com/3FnDaDb87H
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 24, 2022
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں جاری فسطائیت اور فوری الیکشن کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے مختلف حصوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے مقامی ذمہ داران منعقدہ ریلیوں کی قیادت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں جاری فسطائیت اور فوری الیکشن کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کا ملک کے مختلف حصوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے. تحریک انصاف کے مقامی ذمہ داران منعقدہ ریلیوں کی قیادت کریں گے
+Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 24, 2022
ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ 2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک، 4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال میں ریلیاں نکالی جائیں گے۔ 6 جنوری کو ڈی جی خان، 7 جنوری کو شیخوپورہ میں ریلیاں منعقد ہونگی۔ ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر 8 جنوری کو ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
2 جنوری کو سیالکوٹ،3جنوری اٹک،4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال میں ریلیاں نکالی جائیں گے،
6 جنوری کو ڈی جی خان،7 جنوری کو شیخوپورہ میں ریلیاں منعقد ہونگی،
Advertisementملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر 8 جنوری کو ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، 9 جنوری کو سیالکوٹ
+— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 24, 2022
مسرت چیمہ نے کہا کہ 9 جنوری کو سیالکوٹ، 10جنوری گجرات، 11 جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور میں تحریک انصاف ریلیوں کا انعقاد کرے گی جبکہ 15 جنوری کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں اور 16 جنوری کو سرگودھا میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
Advertisement10جنوری گجرات،11جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا
13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور میں تحریک انصاف ریلیوں کا انعقاد کرے گی
15 جنوری کو ملتان،لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی،16 جنوری کو سرگودھا میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 24, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
