حماد اظہر ٹوئٹ
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے تمام رکن صوبائی اسمبلی کو صوبے میں حاضر رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے اور اب مخالفین عام انتخابات سے فرار حاصل نہیں کر سکتے، اس ملک پر صرف اور صرف عوام کے منتخب کردہ اور عوام کو جوابدہ لوگ حکومت کریں گے۔
تحریک انصاف نے پنجاب کے تمام رکن صوبائی اسمبلی کو صوبے میں حاضر رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعلی پرویز الہی با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔Advertisement
مخالفین اب عام انتخابات سے فرار حاصل نہیں کر سکتے۔ اس ملک پر صرف اور صرف عوام کے منتخب کردہ اور عوام کو جوابدہ لوگ حکومت کریں گے۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جو پیسے اسمبلی کے اراکین میں تقسیم کرنے کی مسلسل ناکام کوشش میں لگیں ہیں انھیں چاہیے کے اپنی تمام دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے معافی مانگیں اور اپنی باقی تمام زندگی نیک کاموں میں گزاریں، بے شک اللہ بخشنے والا ہے۔
آصف زرداری جو پیسے اسمبلی کے اراکین میں تقسیم کرنے کی مسلسل ناکام کوشش میں لگیں ہیں انھیں چاہیے کے اپنی تمام دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ اللہ تعالی سے معافی مانگیں اور اپنی باقی تمام زندگی نیک کاموں میں گزاریں۔ بے شک اللہ بخشنے والا ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 24, 2022
مزید پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
