 
                                                      امپورٹ پر عائد پابندیوں سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی واقع
امپورٹ پر عائد پابندیوں سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی واقع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ امپورٹ پر عائد پابندیوں سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوگئی ہے جبکہ نومبر 21 کے مقابلے نومبر 22 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 86 فیصد کمی سے 27.60 کروڑ ڈالر رہا ہے۔
نومبر 21 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 92 کروڑ ڈالر تھا جبکہ اکتوبر 22 کے مقابلے نومبر 22 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 51 فیصد کمی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ رواں مالی سال مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ، تجارتی خسارہ زور درآمدات کے اہداف حاصل نہ ہوسکے، اقتصادی سروے
- اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56.90 کروڑ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 57 فیصد کمی سے 3 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا اور گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 23 کروڑ ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال نومبر میں 1 ارب 93 کروڑ ڈالر تھا جو رواں سال نومبر میں 28 کروڑ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 