آئی جی پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
انسپکٹر جنرل (آئی جی) آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصل شاہکار اقوام متحدہ (یو این) میں ایڈوائزر پولیس جوائن کریں گے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا جبکہ وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا۔ پنجاب حکومت آئی جی کے لیے 3 افسران کے نام کا پینل وفاق کو بھجوا چکی ہے#IGPunjab pic.twitter.com/G3idgNpkEe
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 21, 2022
ذرائع کے مطابق فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکرٹری سروسز کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاحال کسی بھی افسر کو آئی جی پنجاب کا چارج نہیں دیا۔
غلام رسول زاہد کو آئی جی پولیس کا اضافی چارج دے دیا گیا
دوسری جانب پنجاب حکومت نے گریڈ اکیس کے افسر غلام رسول زاہد کو آئی جی پولیس کا اضافی چارج دے دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے پر افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ غلام رسول زاہد ایڈیسنل آئی جی پولیس انویسٹی گیشن فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 2 ہفتے کی چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے 2 ہفتوں کی چھٹی کی درخواست دی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی چھٹی کی درخواست منظور
اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب کنور محمد شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں مقدمے کے اندراج کے حوالے سے اختلافات تھے جن کی بناء پر انہوں نے وفاق کو اپنی خدمات واپس لینے کی درخواست بھی کی تھی۔ ان کی درخواست کے بعد پنجاب حکومت نے نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین افسران کے نام بھی وفاق کو بھجوائے تھے۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے چوہدری مونس الہٰی اور قائم مقام آئی جی پنجاب کی ملاقات
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
