Advertisement
Advertisement
Advertisement

رجیم چینج آپریشن سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، شبلی فراز

Now Reading:

رجیم چینج آپریشن سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، شبلی فراز

شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ رجیم چینج آپریشن سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملک ترقی کررہا تھا، پاکستان کی معیشت ٹریک پر واپس آچکی تھی، لیکن ان کی حکومت ختم کرنے کی سازش کے بعد پاکستان آج دیوالیہ ہونے کے نزدیک آچکا ہے۔

‘نیب ترامیم اس امپورٹڈ حکومت کیلئے کی گئی’

انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں جو ترامیم ہوئی ملک لوٹنے والوں کیلئے کی گئی، ان لوگوں نے ملک کو لوٹ کر اثاثے بنائے، یہ قانون انکے لیے بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیب ترامیم اس امپورٹڈ حکومت کیلئے کی گئی، نیب قوانین میں ترامیم کر کے دو خاندانوں کو پروٹیکشن دی گئی ہے۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ زرداری اور نواز خاندان نے ملک کو تباہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے سہولتکاری کا کردار ادا کیا، سلیمان شہباز اور اسحاق ڈار مفرور تھے یہاں آکر ڈرائی کلین ہورہے ہیں۔

‘ امپورٹڈ حکومت نے خود کو ہر چوری سے مبرا کردیا’

انہوں نے کہا کہ مخصوص ٹولے کو ایسا تحفظ دیا گیا جس کی کسی مہذب معاشرے میں مثال نہیں ملتی، اس حکومت نے خود کو ہر چوری سے مبرا کردیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نیب قانون ان لوگوں کیلئے بنایا گیا جنہوں نے عوام اور ملک کو لوٹا، انہوں نے آتے ہی جلد بازی میں نیب اور الیکشن قوانین میں ترامیم کیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ اس عمل سے احتساب کے عمل کو بالکل ختم کردیا ہے، چوری، ڈاکا اور ملکی وسائل کو لوٹنے کو پروٹیکشن دے دی ہے۔

نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر رہا، فرخ حبیب

Advertisement

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا تھا کہ نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرخ حبیب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کھلے عام این آر او کا نوٹس لینا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم صفدر کی سزا کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف نیب نے اپیل دائر نہیں کی، ایون فیلڈ فلیٹس میں بھی وہی تاریخی دہرائی جارہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ حدیبیہ ملز کیس میں سزا خاتمے پر نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی تھی۔ نیب کیسز پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے اربوں روپے خرچ ہوئے اور اب نیب پی ڈی ایم کی کرپشن کے تحفظ کا ادارہ بن گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے رجیم چینج آپریشن کے بعد نیب ترامیم بل پاس کرا کر این آر او ٹو لے لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر