
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کو عالمی مارکیٹ میں ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف نہ مل سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے کے قریب کی کمی ہونا چاہیے تھی۔
تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے کی کمی بنتی ہے جو نہیں دی گئی، پچھلے ہفتے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 75 ڈالر سے نیچے گئی، حکومت پہلے ہی پچاس روپے لیوی لے رہی ہے، مزید قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا مطلب جی ایس ٹی لگانا ہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News