وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات
اسلام آباد: وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خارجہ امور پر بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورۂ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت
خارجہ امور حنا ربّانی کھر بھی موجود۔ pic.twitter.com/KOJpyCtWHaAdvertisement— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 30, 2022
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اورملکی، سیاسی و معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آج ملک میں بہت مہنگائی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اعتراف
اس کے علاوہ ملاقات میں اگلے ماہ جنوری میں ہونے والی ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں ب بریفنگ دی گئی۔
مزید براں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد
دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔
گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی شرکاء کو ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی وجوہات بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی بحث ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
