
عمران خان کی آواز کوئی بند نہیں کر سکتا، حماد اظہر
گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے کلیدی اراکین سابق وزیر توانائی حماد اظہر ، سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور تحریک انصاف کے ترجمان برائے معاشی امور مزمل اسلم نے ”سیاسی عدمِ استحکام کے ملکی معیشت پر اثرات“ کے عنوان سے صنعتکاروں اور تاجروں کی کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔
‘پاکستان کی انڈسٹری اور کاروبار بند ہو رہے ہیں’
سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انڈسٹری اور کاروبار بند ہو رہے ہیں، خام مال، سپیر پارٹس کی ایل سیز نہیں کھل رہیں، ہر جگہ پر فیکٹریاں بند اور مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں ایسا کوئی خطرہ نہیں تھا پی ٹی آئی کے دور میں بھی سخت حالات کا سامنا رہا، مشکلات حالات کے باوجود موجودہ وقت جیسے حالات نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عبوری حکومت مسئلے کا حل نہیں لیکن موجودہ حکومت سے بہتر ہوگی، حماد اظہر
حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے، لگثری امپورٹ کو بین کر دیا گیا جس سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ روس سے دیگر ممالک سستا تیل خرید رہے ہیں، ہماری روس کے ساتھ سستے تیل ہر بات چیت ہو چکی تھی جس کی دستاویز ات میرے پاس موجود ہیں۔
سابق وزیر توانائی نے مزید کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کی بجائے دنیا سے مہنگا ترین تیل ضرورت سے زائد خریدا گیا۔
مزمل اسلم
دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان برائے معاشی امور مزمل اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گردن ڈالرز کی ادائیگی میں پھنسی ہوئی ہے، روپے کی ادائیگی میں کوئی مسئلہ نہیں، بینکوں میں روپے میں پڑی رقم محفوظ ہے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف میں بہت ناپسند کیا جاتا ہے، مزمل اسلم
انہوں نے کہا کہ پہلے قرض لیکر دوسرا قرض ادا کردیتے تھے، اوپر کے خسارے کے لیے قرض مزید لے لیتے تھے لیکن پچھلے 8 ماہ میں ہم قرضہ لینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ قرضہ تو واپس کرنا ہے تو ہمارے ذخائر متاثر ہو رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.7 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، 6ارب ڈالر عوام کے بینکوں میں پڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News