Advertisement
Advertisement
Advertisement

رات کے اندھیرے میں ایڈمنسٹریٹر لگائے جارہے ہیں، علی زیدی

Now Reading:

رات کے اندھیرے میں ایڈمنسٹریٹر لگائے جارہے ہیں، علی زیدی
علی زیدی

رات کے اندھیرے میں ایڈمنسٹریٹر لگائے جارہے ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ایڈمنسٹریٹر لگائے جارہے ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سیلاب کے باعث سب کچھ کھو چکے ہیں، یہ لاہور جاکر بولیاں لگا رہے ہیں، کل رات15 کروڑ تک کی بولی لگ گئی تھی، انہوں نے ملک کو مامے کی جاگیر سمجھ رکھا ہے، اگر اس طرح ملک چلنا ہے تو ہماری اور آپ کی ضرورت کیا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو مرضی پری پول ریگنگ کرلیں،اس  پر خط لکھا اور عدالت بھی جاؤں گا۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کیساتھ کل جو کیا اس کی مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت پولیس کو استعمال کرنے میں ماسٹر ہے۔

Advertisement

ایم کیو ایم کے سرگرم کارکنوں کو عہدے دیے جارہے ہیں

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم کے سرگرم کارکنوں کو عہدے دیے جارہے ہیں، محمد شریف مطلوب تھے اب سرگرم ایڈمنسٹریٹر لگا دیا گیا، رات کے اندھیرے میں نوٹیفکیشن نکل رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ان کی اپنی جماعت متعارف کرانے سے شرما رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک پر قابض کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، علی زیدی

انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر ٹی وی پر تماشا کرتے ہیں، رات کے اندھیرے میں ایڈمنسٹریٹر لگائے جارہے ہیں، اس پر خط لکھا ہے اور میں عدالت بھی جاؤں گا۔

انکا کہنا ہے کہ 30 مارچ 2018 میں حکومت ن لیگ کی تھی۔ سرگرم ایڈمنسٹریٹر کو اٹھایا گیا تھا، جو پہلے سرگرم کارکن تھے اب سرگرم ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

کراچی کے شہریوں کو زندگی کا تحفظ نہیں مل رہا

Advertisement

علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو زندگی کا تحفظ نہیں مل رہا، کراچی اور لاہور میں زمین آسمان کا فرق ہے، پچھلے 2 دنوں میں 2 بوری بند لاشیں ملیں ہیں، ملک میں دہشت گردی واپس آگئی ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ اور گلو بٹ ہماری جماعت سے نہیں نکلے،ہم نے اپنی جماعت کے بڑے عہدیداروں کو نکال دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر