پی ٹی آئی کا سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان
وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لئے پارلیمان کو غیر جمہوری طریقے سے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے انتخاب سے فرار کی کوششیں ناکام بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کی حکومتی کوششوں کا بھر پور تجزیہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلوں کا بھی بھر پور تجزیہ کیا گیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے قانون سازی کے ذریعے انتخاب کو التواء میں ڈالنے کی کوششوں کی بھر پور مذمت کی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں قانون سازی کی آڑ میں پارلیمان کے ذریعے عوام کے ووٹ کے حق میں رکاوٹیں ڈالنے کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
دوران اجلاس ن لیگ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخاب کے التواء کی درخواست پر تحریک انصاف کا فریق بننے کے لئے درخواست جمع کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے آج شام کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے مسودہ قانون پر بھی غور کیا گیا۔
بلدیاتی انتخاب کے لئے پوری طرح تیار ہیں
اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب کے لئے پوری طرح تیار ہیں، امپورٹڈ حکومت کو بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، ہر صورت انہیں عوام کی عدالت میں لیکر جائیں گے۔
دوران اجلاس تحریک انصاف کی بلدیاتی الیکشن مہم پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خدشہ
خیال رہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان، رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، چیف الیکشن مینجمنٹ سیل شہزاد گل سمیت اہم کلیدی ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس کے علاوہ الیکشن مینجمنٹ سیل، قانونی ٹیم اور میڈیا ٹیم کے ذمہ داران بھی اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کے آئندہ ہفتے ہونے والےبلدیاتی انتخابات کو ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد بڑھانے کے فیصلے کے بعد خدشہ تھا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے جائینگے۔ اس صورتحال کی پیش نظر فیصلہ کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں کے تحت 101 یوسیزمیں الیکشن کرائے گا۔
اس حوالے ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یوسیز میں ردوبدل سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تاہم الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر
واضح رہے کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں مذید اضافے کے لیے وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی جس میں بتایا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کی منظوری دی گئی جو موجودہ آبادی کے لحاظ سے 125 یونین کونسلز بنتی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔
اس سے قبل 22 جون 2022 کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کی بناء پر مؤخر ہوگئے تھے جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
