پنجاب اسمبلی تحلیل کے معاملے پر ن لیگ کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان سے پریشان مسلم ن لیگ کے صدر نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان سے متعلق مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی اور اجلاس میں اسمبلی تحلیل کو روکنے کے لئے آئینی و قانونی آپشنز پر حتمی مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن میں کئی پارٹی رہنما اور اراکین پارلیمان قیادت سے شدید نالاں
اسکے علاوہ تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کر دی گئی تو پارٹی اپنی آئندہ کی حکمت عملی سامنے لائے گی۔
دوران اجلاس اسمبلی تحلیل کو روکنے کے لئے پرویز الٰہی سے ہونے والے بیک ڈور رابطوں سے متعلق قیادت کو آگاہ کیا جائے گا اور اگر پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کے مخالف ہیں تو ن لیگ پرویز الہی کے مؤقف کی تائید کرے گی۔
خیال رہے کہ اجلاس ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا پنجاب میں منظم سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
