وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ اور یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر کے درمیان سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ سمانتھا پاور نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پاکستان کے حالیہ سیلاب پر ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کو جان بچانے والی امداد فراہم کرنے کے لیے یو ایس ایڈ کے عزم کو تقویت دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں میرے سر کی قیمت دو کروڑ روپے لگائی گئی ہے، بلاول بھٹو
اس حوالے سے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ان کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کے ساتھ کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔
Had a productive meeting with USAID Administrator @PowerUSAID. Thanked for her leadership in galvanizing support for flood relief. Appreciated USG’s humanitarian assistance of $97 million. Discussed long-term cooperation for rehabilitation and reconstruction. pic.twitter.com/UkxbYHxXlU
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 21, 2022
دوران ملاقات پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد کو سراہا۔
اسکے علاوہ ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امداد، بحالی اور تعمیر نو کے لیے امریکی تعاون کو سراہا
وزیر خارجہ نے سینیٹر لنڈسے گراہم، سینیٹر باب مینینڈیز، سینیٹر جین شاہین اور ٹم کین سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امداد، بحالی اور تعمیر نو کے لیے پاکستان کے لیے امریکی تعاون کو سراہا۔
Had a productive meeting with @LindseyGrahamSC @SenatorMenendez @SenatorShaheen @timkaine. Appreciate US support for #Pakistanfloods. 🇺🇸 Congress is playing an important role supporting 🇵🇰 post-flood recovery, rehabilitation & reconstruction in a green & resilient manner. pic.twitter.com/iuaY2kc2G6
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 21, 2022
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بھرقرار کریں گے، بلاول بھٹو
علاوہ ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ میں سیکرٹری خارجہ انٹونی جے بلنکن نے آج پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بات کی ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے صحت یاب ہونے پر پاکستانی عوام کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
گفتگو میں سیکرٹری بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جنوری میں موسمیاتی تبدیلی پاکستان پر ایک نتیجہ خیز بین الاقوامی کانفرنس پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاک امریکی وزرائے خارجہ کا قریبی روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ٹونی بلنکن نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
