Advertisement
Advertisement
Advertisement

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا51واں یوم شہادت

Now Reading:

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا51واں یوم شہادت
میجر شبیر شریف

جرات وبہادری کی لازوال داستان ؤ نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر شبیر شریف کا آج 51 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میجر شہید شبیر شریف کی 51ویں برسی کی لاہور میں تقریب منعقد کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و بند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ میجرجنرل ملک امیرمحمدنےمزارپرپھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں  شہید کے لواحقین نے شرکت کی  جبکہ سول و عسکری قیادت نے بھی شرکت کو یقینی بنایا۔

خیال رہے کہ پاک فوج کےنامورسپوت اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 51  واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔

Advertisement

میجرشبیرشہیدوہ واحد شخصیت ہیں جنہیں نشان حیدراورستارہ جرات سے نوازا گیا۔

میجر شبیرشریف شہید 28 اپریل 1947 کو ضلع گجرات کےقصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1964 میں 21 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، آپ شروع ہی سے وطن عزیز پر جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ نشان  حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے، جو اب تک پاک افواج کے گیارہ جوانوں کو مل چکا ہے۔ نشانِ حیدر حضرت علی ؓ سے موسوم ہے کیونکہ ان کا لقب حیدرکرار ہے اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ نشان صرف ان جانبازوں کو دیا گیا ہے، جو وطن کے لیے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر