Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کی جانب سے ارکان کو 5،5 کروڑ کی آفر کی گئی ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

پیپلز پارٹی کی جانب سے ارکان کو 5،5 کروڑ کی آفر کی گئی ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

پیپلز پارٹی کی جانب سے ارکان کو 5،5 کی آفرز کی گئی ہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پیپلز پارٹی کی جانب سے ارکان کو 5،5 کروڑ روپے کی آفر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٗئی) کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی صورت حال خطرناک ہے، پنجاب میں صورت حال بدل رہی ہے، موجودہ حکومت انتخابات سے فرار اختیار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے آرٹیکل 109 کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ اسپیکر نے گورنر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منظور وٹو کے حوالے سے ہائی کورٹ فل بینچ کا فیصلہ موجود ہے جبکہ کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلا لیا ہے اور 187 ممبران کی چوہدری پرویز الٰہی کو حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عدم اعتماد ناکام ہو گی اور پرویز الٰہی اسمبلی ضرور تحلیل کریں گے، فواد چوہدری

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ خواتین ممبران نے عمران خان کو بتایا کہ آصف زرداری کی طرف سے پیسوں کی آفر ہوئی ہے اور 5 کروڑ کی آفر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی اس کے فوری بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کردی جائے گی اور جیسے پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی ساتھ ہی کے پی اسمبلی بھی تحلیل کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات سے کھیلنا بند کرے، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر نے صدر کو خط لکھا تو صدر کی طرف سے گورنر کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے اور دوست مزاری، رحیم یار خان کے ایک ایم پی اے نے رابطہ نہ کیا تو 63 اے کا ریفرنس بھیج دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے کہیں گے کہ آصف زرداری کے پنجاب داخلے پر پابندی لگانی چاہیئے اور صدر صاحب گورنر کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ گورنر پنجاب کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہیں، فواد چوہدری

Advertisement

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٗئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل تمام ایم پی ایز گورنر ہاؤس کے باہر خود موجود ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر