Advertisement
Advertisement
Advertisement

 بلدیہ ٹاؤن میں جلائی گئی فیکٹری کا انہدام، عمارت گرانے پر اعتراضات مسترد

Now Reading:

 بلدیہ ٹاؤن میں جلائی گئی فیکٹری کا انہدام، عمارت گرانے پر اعتراضات مسترد
فیکٹری

 بلدیہ ٹاؤن میں جلائی گئی فیکٹری کا انہدام، عمارت گرانے پر اعتراضات مسترد

بلدیہ ٹاؤن میں جلائی گئی فیکٹری کے انہدام کے سلسلے میں عمارت گرانے پر اعتراضات مسترد کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں فیکٹری کے انہدامی کے معاملے پر  پراسکیوشن نے اعتراض مسترد  کرتے ہوئے قرار دیا کہ وقوعہ کے بعد علی انٹرپرائزز  سے  شواہد حاصل کرلیے تھے اور ملزمان کو سزا ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کا کیس سے تعلق نہیں رہا ہے تاہم کوئی وجہ نہیں رہی کہ عمارت کو  اسی حالت میں برقرار رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے 10 سال بعد فیکٹری کو مسمار کرنے کا کام شروع

پراسیکیوشن ذرائع نے بتایا کہ علی انٹر پرائزز کا اب بلدیہ کیس سے تعلق  ختم ہوچکا ہے اور واقعہ کے بعد فیکٹری سے شواہد حاصل کرلیے تھے تاہم انسداددہشت گردی عدالت ملزمان کو سزا سناچکی ہے اور ملزمان  نے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Advertisement

پراسیکیوشن نے بتایا کہ اس وقت عمارت سے کیس کا کوئی تعلق نہیں ہے اور کوئی وجہ بھی نہیں رہی کہ عمارت کو اسی حالت میں برقرار رکھا جائے اور اسے گرانے کے لیے عدالت سے اجازت بھی ضرورت نہیں ہے۔

گیارہ ستمبر 2012 کو فیکٹری میں آگ لگنے سے 260 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سرکار کی اپیل پر رؤف صدیقی کو نوٹس جاری

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا، عبدالرحمان بھولا اور دیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کردی جس پر عدالت نے انھیں نوٹس جاری کیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن اور وکلا صفائی کو 400 گواہوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے رول کے لحاظ سے درجہ بندی کرکے فہرست تیار کی جائے۔ جائے وقوعہ پر موجود گواہان، لاشوں کی شناخت کرنے والوں، پوسٹ مارٹم کرنے والے اور دیگر گواہان کی الگ الگ فہرست پیش کی جائے۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف شواہد کی تصدیق کرنے والے گواہوں کی بھی الگ فہرست بنائی جائے۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف شواہد کی تصدیق کرنے والے گواہوں کی بھی الگ فہرست بنائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر