Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کے دھماکے کی تحقیقات کیلئے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

اسلام آباد کے دھماکے کی تحقیقات کیلئے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد

اسلام آباد کے دھماکے کی تحقیقات کیلئے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد کے دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جس میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید اور 8 زخمی ہو ئے ۔

Advertisement

ڈی آئی جی نے اسلام آباد کے چیف کمشنر کو جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی جس کی سربراہی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایس ایس پی کریں گے۔

جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں تین ڈی ایس پیز، ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی اور حساس اداروں کے دو افسران شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہینگے، وزیراعظم

اسلام آباد خودکش حملے کا مقدمہ درج

گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس نے اسلام آباد بم دھماکے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔ مقدمہ ایف آئی آر لیگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی شکایت پر درج کیا گیا۔

Advertisement

ایف آئی آر قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق جب پولیس نے ایک مشکوک کار کو چوکی پر روکا تو پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے پولیس اہلکار عادل حسین اور ایک اور شخص ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس بہت بڑے حادثے کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے، رانا ثناء اللہ

خیال رہے کہوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے کی پیش نظر ملک کے مختلف شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ:

اس حوالے سے ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا، دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں سمیت 2 شہری زخمی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر ایگل اسکواڈ نے تلاشی کیلئے روکا گیا تھا جبکہ گاڑی میں ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر