
لبرٹی چوک جلسہ: کپتان اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان آج کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج لبرٹی چوک پر ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
لبرٹی چوک پر آج ہونے والے جلسے میں عمران خان زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعہ اجتماع سے خطاب کریں گے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا حتمی اعلان بھی کریں گے ۔
عمران خان سے مونس اور حسین الٰہی کی ملاقات :
دوسری جانب گزشتہ رات مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا لبرٹی چوک میں بڑا سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ
اسکے علاوہ ملاقات میں مونس الہیٰ سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ اور بعد میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ مسلم لیگ ق عمران خان کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ شپ عمران خان کی امانت ہے جس دن اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کریے گے اسی دن اسمبلیاں تحلیل کردی جائے گی۔
عمران خان سے رات گئے حسین الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات
براہ راست دیکھیں : https://t.co/qSRl8dvOR9#ImranKhan pic.twitter.com/GgZXs1FTI0— BOL Network (@BOLNETWORK) December 16, 2022
بیک وقت دو اسمبلیوں کی تحلیل کی بجائے ایک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ
خیال رہے کہ پارٹی کے اہم رہنماؤں نے بیک وقت دو اسمبلیوں کی تحلیل کی بجائے ایک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
رہنماوں نے رائے دی ہے کہ پہلے کوئی ایک اسمبلی تحلیل کر کے وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار کیا جائے، سیاسی اعتبار سے ہماری ایک صوبے میں حکومت ہر صورت رہنی چاہیے۔
ارکان نے رائے دی کہ وفاقی حکومت کے ردعمل پر تحریک انصاف اپنی جوابی سیاسی حکمت عملی سامنے لائے، خیبرپختونخوا یا پنجاب اسمبلی کو اگلے مرحلے میں تحلیل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کا عمل حتمی مراحلے میں داخل
ذرائع کا کہنا تھا کہ اہم رہنماؤں کی رائے پر عمران خاں نے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ قومی اسمبلی کے ٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود دیں گے، ٹکٹ الیکٹیبلز کی بجائے پارٹی کے اہل امیدواروں کو دیے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس عمران خان سے مشاورت کر کے پارلیمانی بورڈ دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News