Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن

عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے شوشے پراپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کا جن پی ڈی ایم کو چین سے نہیں سونے دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کی مقبولیت کے ڈر سے سندھ اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشنز ملتوی کروائے اور اب یہ لوگ قومی الیکشنز کروانے سے گریزاں ہیں اور فرار چاہتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ اب پی ڈی ایم کی جانب سے ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے جس کی آئین میں گنجائش نہیں،پوری پی ٹی آئی اس شوشے اور اختراع کی پر زور مذمت کرتی ہے جبکہ عمران خان کو ملکی سیاست سے دور رکھنے کے لئے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا امکان

Advertisement

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، الیکشن سے فرار حاصل کرنے  کیلئے چور ٹولہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لئے ماحول بنا رہا ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیٹرز کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں عمران خان نے پارٹی سینیٹرز کو ہدایت دی کہ مجوزہ ٹیکنوکریٹ نظام قابل قبول نہیں، سینیٹ میں حکومت کوٹف ٹائم دیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال تباہ کن ہے، اس حکومت میں گزرتا ہر لمحہ ملک کو تباہی کی سمت لے جارہا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی شرکت کی جب کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر