Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کیلئے الیکشن میں جانا ان کیلئے سیاسی موت ہے، عمران اسماعیل

Now Reading:

پی ڈی ایم کیلئے الیکشن میں جانا ان کیلئے سیاسی موت ہے، عمران اسماعیل
عمران اسماعیل

الیکشن کے بعد 2023 معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کیلئے الیکشن میں جانا ان کیلئے سیاسی موت ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ‘دنیا بول ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتی، پی ڈی ایم کو پتہ ہے ان کو ووٹ نہیں ملنا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لیے الیکشن میں جانا ان کے لیے سیاسی موت ہے، انکو پتہ ہے انکی باری نہیں آنی جسکی آنی ہے اس نے پھینٹا لگانا ہے۔

عمران خان کے اعلان کرتے ہی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے

عمران اسماعیل نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہو گی تو مخالفین کی رکنیت بھی ختم ہو جائے گی، 100 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے اتحادی 101فیصد ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جب مذاکرات کرنے ہوں گے سرعام کریں گے، عمران اسماعیل

 سابق گورنر سندھ نے کہا کہ جس دن عمران خان اعلان کرینگے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفے پیش کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سلیمان شہباز سرما کے پرندوں کی طرح ادھر آئے ہیں۔

کپتان 17 دسمبر کو قوم سے خطاب کریں گے

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج خان صاحب سے ملکی صورتحال پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 17 تاریخ کو آٹھ بجے وہ قوم سے خطاب کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے کہ خطاب کرتے وقت وہ اسمبلی توڑنے کا اعلان بھی کریں گے، ان کی سیاست کو روکنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، چور حکومت غیر قانونی ترامیم کرانے کی کوشش میں مشغول ہے، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ عمران خان کو الگ کرنے سے عدم استحکام دور نہیں ہوگا، استحکام کیلئے الیکشن کرانے ہونگے، شیخ رشید

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے صرف دو ایجنڈے ہیں اور وہ یہ کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے اور نگران سیٹ اپ کو طویل کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان تو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، چاہے نواز شریف کو بلا لو لیکن الیکشن کراؤ۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کیلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے، شیخ رشید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر